Sufinama

جاری ہے ہر زبان پہ چرچا حسین کا

خواجہ شایان حسن

جاری ہے ہر زبان پہ چرچا حسین کا

خواجہ شایان حسن

MORE BYخواجہ شایان حسن

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان شہیدِ کربلا حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    جاری ہے ہر زبان پہ چرچا حسین کا

    کتنا عظیم و اعلیٰ ہے رتبہ حسین کا

    نبیوں کا بھی امام ہے نانا حسین کا

    اور ہے امام ولیوں کا بابا حسین کا

    عشاق اہل بیت ہی جنت میں جائیں گے

    ٰدعوی مرے نبی کا ہے ٰدعوی حسین کا

    نام حسین سنتے ہی جل بھن کے مر گئے

    اب تک یزیدیوں پہ ہے غلبہ حسین کا

    روشن ہیں چاند تارے بھی نور حسین سے

    اتنا حسین چہرا ہے چہرا حسین کا

    گزرے تھے جس سے لے کے وہ خوشبوئے جسم پاک

    اب تک مہک رہا ہے وہ کوچہ حسین کا

    جس کو حسین لفظ سے کچھ واسطہ نہیں

    کیسے سمجھ وہ پائے گا معنی حسین کا

    شایانؔ اہل بیت سے الفت انہیں کو ہے

    جنت میں جو اٹھائیں گے جھنڈا حسین کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے