Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

حضرت_خواجہ نظام_الدین چشتی السلام

خواجہ ناظر نظامی

حضرت_خواجہ نظام_الدین چشتی السلام

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اؤلیا (دہلی۔بھارت)

    حضرت خواجہ نظام الدین چشتی السلام

    آپ کا در سارے عالم کے لیے دار السلام

    آپ کی توصیف کیا ہو آپ کی تعریف کیا

    آپ محبوب الٰہی رحمت خیر الانام

    ہے تمنا میری آقا میں جدھر دیکھوں ادھر

    روشنی ہی روشنی حق کی نظر آئے مدام

    ہو فنا قلب و نظر حب نبی میں اس قدر

    دل میں ان کی یاد ہو اور لب پہ ہر دم ان کا نام

    ملک ہو جنت نشاں دنیا میں سب خوش حال ہوں

    تنگ دستی فاقہ مستی کا رہے باقی نہ نام

    دوستی ہی دوستی ہو ہر طرف امن و اماں

    بھول کر بھی لے کہیں کوئی نہ پھر نفرت کا نام

    تشنہ کامان محبت آئے ہیں پانے مراد

    دیکھ لیجے اک نظر محبوب رب ذوالکرام

    طالبان فیض کے بھر دیجے دامان مراد

    بھیک لینے آئے ہیں آقا غلامان غلام

    واسطہ مولا علی کا واسطہ حسنین کا

    واسطہ خاتون جنت کا ملے وحدت کا جام

    واسطہ ہندالولی کا لاج رکھ لیجے مری

    سرخرو دونوں جہاں میں کیجیے اور شاد کام

    قطب الدیں کا اور فرید الدین کا صدقہ ملے

    سیر ہو جائیں خدا را آج سارے تشنہ کام

    نعمتوں سے دو جہاں کی سب کو کیجے سرفراز

    اے سکھی ابن سکھی بھر جائیں سب کے خالی جام

    ہم رہیں محروم قسمت یہ تو ہو سکتا نہیں

    فیض پاتے ہیں در اقدس سے جبکہ خاص و عام

    اس نظامیؔ پر کرم کی اک نظر فرمائیے

    دین و دنیا میں منظم کیجیے دل کا نظام

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 144)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے