Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ صبحِ مدینہ وہ شام مدینہ معطر معطر ہوائے مدینہ

خورشید آرا

وہ صبحِ مدینہ وہ شام مدینہ معطر معطر ہوائے مدینہ

خورشید آرا

MORE BYخورشید آرا

    وہ صبحِ مدینہ وہ شام مدینہ معطر معطر ہوائے مدینہ

    سنہری سنہری حجابوں میں رحمت مقدس مقدس فضائے مدینہ

    وہ روضہ کی جالی وہ احساس عظمت وہ بے تابی دل طبیعت پر رِقت

    لرزتے ہوئے لب وہ اشک ندامت سکوں بخش آہ و بکائے مدینہ

    در و بامِ اقدس یہ نظروں کے سجدے زباں پر وہ صلی علیٰ کے ترانے

    درودِ مدینہ سلام مدینہ لب و قلب مدحت سرائے مدینہ

    وہ دالاں جو ہے اہل صفہ کا مسکن جو مزدور و محنت کشوں کا تھا مامن

    تھے دل جن کے عشق پیمبر سے روشن نثارِ شہہ ِخوش لقائے مدینہ

    وه تسبیح و تہلیل و تمجید داور ملائک کو بھی رشک آتا ہے جن پر

    محبت کی تنویر سے دل منور فروزاں فروزاں ضیائے مدینہ

    شب و روز یادوں کو دیتے ہیں دستک دل و گوش جن سے ہیں مسحور اب تک

    اذانِ مدینہ صلواة مدینہ سجودِ مدینہ دعائے مدینہ

    خوشا دل کو حاصل ہوئی ہے وہ دولت کہ کونین کی عظمتیں اس کی قیمت

    مری زندگانی کی جو ہے حرارت دلائے محمد ولائے مدینہ

    یہی دل کی دھڑکن یہی آرزوئیں نمازوں میں شام و سحر یہ دعائیں

    کہ پھر آپ کے در پر سر کو جھکائیں ہو خورشید کی جاں فدائے مدینہ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے