ہو کس سے بیاں منزلت و شانِ محمد
ہو کس سے بیاں منزلت و شانِ محمد
آپ خداوند ثنا خوانِ محمد
ہو کیوں نہ بشر تابعِ فرمان محمد
فردوس میں جائیں گے غلامانِ محمد
عاصی تپش مہر قیامت سے ڈریں کیوں
کافی ہے نہیں سایۂ دامانِ محمد
پائیں گے اگر حکم تو محشر میں فرشتے
آنکھوں سے بجا لائیں گے فرمان محمد
از بسکہ گنہگار ہوں محشر میں الٰہی
چھوٹے نہ مرے ہاتھ سے دامانِ محمد
اب تک ہے گرفتار اسی پیچ میں سنبل
دیکھی تھی کبھی زلف پریشان محمد
رضواں بھی اشاروں میں بتا ئیں گے کہ وہ ہے
ڈھونڈیں گے جو ہم حشر میں ایوانِ محمد
دیکھیں گی رخِ پاک جو فردوس میں حوریں
ہو جائیں گی سو جان سے قربان محمد
بخشیں مجھے توفیق اگر نعت کی حامیؔ
بھولوں نہ کبھی عمر بھر احسان محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.