Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آپ کی ذات_با_کمال_و_جلیل

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

آپ کی ذات_با_کمال_و_جلیل

ڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

MORE BYڈاکٹر شاہ خسرو حسینی

    آپ کی ذات با کمال و جلیل

    ہیں شمائل حسین اور جمیل

    مجھ پر رحمت اے خوش خصال رکھو

    کملی والے میرا خیال رکھو

    آپ کی وجہ دو جہاں قائم

    آپ کا حسن مطلق و دائم

    پاس اے پیکر جمال رکھو

    کملی والے میرا خیال رکھو

    کوئی تم سا کہیں جناب نہیں

    کوئی ثانی کہیں جواب نہیں

    لاج میری او بے مثال رکھو

    کملی والے میرا خیال رکھو

    چار سو آپ کا نظارہ ہے

    زندگی آپ کا اتارا ہے

    اپنے خادم کو آپ پال رکھو

    کملی والے میرا خیال رکھو

    سرفرازی کا کچھ حساب نہیں

    آپ جیسا کوئی وہاب نہیں

    اپنی چشم کرم بحال رکھو

    کملی والے میرا خیال رکھو

    آپ کا ہوں رہوں گا میں ہرگز

    آپ اعجاز میں ہوں اک عاجز

    در پہ او آمنہ کے لال رکھو

    کملی والے میرا خیال رکھو

    آپ کا در رہے خسروؔ کی جبیں

    اور باقی کوئی خواہش ہی نہیں

    بات اے مالک بلال رکھو

    کملی والے میرا خیال رکھو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے