شبیر کا مقتل میں اسلام کو پھیلانا
دلچسپ معلومات
نوحہ
شبیر کا مقتل میں اسلام کو پھیلانا
تیروں کے مصلیٰ پر ہے سجدۂ شکرانہ
ایثار و اطاعت میں سقائے حرم بن کر
عباس کے شانوں کا میدان میں کٹ جانا
زہرا کی دلاری ہے توہین رسالت ہے
دربار یزیدی میں سر ننگے اسے لانا
واللہ شہہ دیں کی تکریم امامت ہے
معصوم سکینہ کا مرکب سے لپٹ جانا
قاسم کی شجاعت سے اکبر کی دلیری سے
اعدائے ستم گر کا شیرازہ بکھر جانا
لو خون محمد سے تم درس وفاداری
یا حر کی اطاعت سے سیکھے کوئی مر جانا
تسلیم و رضا والا احساس خدا والا
اس شمع رسالت کا ہر فرد ہے پروانہ
اے قلب و جگر والو بیدارؔ نظر والو
اصغر کی طرف دیکھو یوں تیر ستم کھانا
- کتاب : آئینۂ احساس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.