Sufinama

گھنگھور مصیبت کی گھٹا چھائی تھی سر پر

آرزوؔ مہک

گھنگھور مصیبت کی گھٹا چھائی تھی سر پر

آرزوؔ مہک

MORE BYآرزوؔ مہک

    گھنگھور مصیبت کی گھٹا چھائی تھی سر پر

    ہم کاسۂ امید لیے آ گیے در پر

    کیا خوف ہمیں غم کی کڑی دھوپ کا مولیٰ

    سایہ رہے رحمت کا اگر راہ گذر پر

    نادم ہوں گناہوں پہ مجھے بخش دیں سرکار

    آئی ہوں ندامت کی ردا اوڑھ کر سر پر

    کیا شان ترے روضہ کی سرکارِ دو عالم

    قربان مری جان ہو دیواروں پہ در پر

    ایمان سے پُر نور کیا آپ نے ہر دل

    بھٹکے ہوئے قدموں کو بھی لے آئے ڈگر پر

    لللہ بلا لیجیے اب روضہ پہ مجھ کو

    لللہ کریں رحم مرے دیدۂ تر پر

    کیا آرزوؔ کچھ شعر کہے نعت کے تم نے

    جنت کا سا ماحول نظر آتا ہے گھر پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے