Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مصطفیٰ کے دین کی بقا مرے حسین ہیں

عامر رحمتی

مصطفیٰ کے دین کی بقا مرے حسین ہیں

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    مصطفیٰ کے دین کی بقا مرے حسین ہیں

    یعنی رازِ وحدتِ خدا مرے حسین ہیں

    صبر بھی ہو جس کے آگے پانی پانی با خدا

    صبر و شکر کی وہ انتہا مرے حسین ہیں

    خانقاہ ہند سے یہ اعلاں خواجہ نے کیا

    دین بھی ہیں اور دیں پناہ مرے حسین ہیں

    جس کی شان خود خدا بیان کرتا ہے وہی

    آیائے قرآں میں ہل عطا مرے حسین ہیں

    یہ قرآں ثبوت دے رہا ہے صاف صاف کی

    دافع البلاء والوبا مرے حسین ہیں

    ڈنکا بج رہا ہے کس کا دیکھ لو یزیدیوں

    بابا کے ہی طرح لا فتح مرے حسین ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے