Sufinama

یاد ان کی دل میں رہتی ہے اور ہجر کی راتیں ہوتی ہیں

ریاض سہروردی

یاد ان کی دل میں رہتی ہے اور ہجر کی راتیں ہوتی ہیں

ریاض سہروردی

MORE BYریاض سہروردی

    یاد ان کی دل میں رہتی ہے اور ہجر کی راتیں ہوتی ہیں

    آنکھیں یوں جھم جھم روتی ہیں جیسے برساتیں ہوتی ہیں

    ہوتے ہیں جب وہ تصور میں اور عشق کا غلبہ ہوتا ہے

    لب ہوتے ہیں چپ آنکھیں ساکت حیرت ہے کہ باتیں ہوتی ہیں

    منظور جسے چاہیں وہ کریں دیکھا ہے یہ عشق کی دنیا میں

    پوچھا نہیں جاتا نام و نسب معلوم نہ ذاتیں ہوتیں ہیں

    محدود نہیں ہے ان کا کرم پر بخشش ان کے ہاتھ کی ہے

    جتنا جسے چاہیں کر دیں عطا یہ اپنی براتیں ہوتیں ہیں

    دیدار کی دولت لٹتی ہے اور سائل آتے جاتے ہیں

    کس شان سے ان کے کوچے میں اے دل خیراتیں ہوتیں ہیں

    ہوتے ہیں جب وہ تصور میں اور عشق کا غلبہ ہوتا ہے

    لب ہوتے ہیں چپ آنکھیں ساکت حیرت ہے کہ باتیں ہوتیں ہیں

    موت آئے ریاضؔ خستہ جگر، اے کاش محبت میں ان کی

    سنتے ہیں کہ ایسے مرنے میں پوشیدہ حیاتیں ہوتیں ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    حاجی محبوب علی

    حاجی محبوب علی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے