Sufinama

نہ قعود میں نہ سجود میں نہ رکوع میں نہ نماز میں

قابل باندوی

نہ قعود میں نہ سجود میں نہ رکوع میں نہ نماز میں

قابل باندوی

MORE BYقابل باندوی

    نہ قعود میں نہ سجود میں نہ رکوع میں نہ نماز میں

    تیری بندگی جو ادا ہوئی تو قیام عجز و نیاز میں

    نہ فنا کی منزل راز میں نہ بقا کی راہ دراز میں

    اگر عشق تیرا مقام ہے تو دلوں کے سوز و گداز میں

    مئے بیخودی نے دکھا دیا جو چھپا تھا پردۂ راز میں

    کہ بھری ہیں ساری حقیقتیں فقط ایک جام مجاز میں

    یہ نئی ہے رسم و رہ رضا ہے عجیب عشق کا ضابطہ

    اسی سر کو تن سے کریں جدا جو جھکا ہو راه نیاز میں

    مرا اب تو قابلؔ بے نوا یہ طریق عشق میں حال ہے

    کبھی اک قدم ہے نشیب میں کبھی اک قدم ہے فراز میں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 240)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے