مزاجِ شیخ و برہمن بدل نہیں سکتے
یہ دیر و کعبہ کے پتھر پگھل نہیں سکتے
جو انقلاب کے سانچے میں ڈھل نہیں سکتے
مزاجِ گردشِ دوراں بدل نہیں سکتے
وہی ہے شمع وہی ہے مزاجِ پروانہ
دل و نظر کے تقاضے بدل نہیں سکتے
صلیب و دار کی منزل ہے عشق کی منزل
ہمارے ساتھ نہ آئے جو چل نہیں سکتے
غموں کی بات جو ٹھہری تو دل جلاؤ شہابؔ
غلط کہ رات کے پتھر پگھل نہیں سکتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.