Sufinama

بظاہر میری آنکھوں نے ترا جلوہ نہیں دیکھا

شاکر احمد پوری

بظاہر میری آنکھوں نے ترا جلوہ نہیں دیکھا

شاکر احمد پوری

MORE BYشاکر احمد پوری

    بظاہر میری آنکھوں نے ترا جلوہ نہیں دیکھا

    تصور میں مگر میں نے کبھی پردا نہیں دیکھا

    پردے سے جھلک دیکھی ہے کب ہوش میں موسیٰ

    پڑا تھا درمیاں پردہ پس پردہ نہیں دیکھا

    کہاں کی خاک چھانی اور ترے دیر و حرم دیکھے

    مگر شیخ و برہمن میں ترا سودا نہیں دیکھا

    یہی ہے بندگی میری، مری یہ بندگی دیکھو

    زیارت دل کی کرتا ہوں کبھی ان کو نہیں دیکھا

    تغافل مت سمجھ اس کو نہ کر شکوہ تغافل کا

    یہی ان کی طبیعت ہے کبھی دیکھا، نہیں دیکھا

    مری آنکھوں سے دنیا میں ہزاروں لوگ دیکھے ہیں

    مگر تم سا کہیں شاکرؔ کوئی رسوا نہیں دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے