Sufinama

جلوہ روئے نبی نور بصر ہو جائے

فضلیؔ امیٹھوی

جلوہ روئے نبی نور بصر ہو جائے

فضلیؔ امیٹھوی

MORE BYفضلیؔ امیٹھوی

    جلوہ روئے نبی نور بصر ہو جائے

    مردم دیدۂ ارباب نظر ہو جائے

    اک ذرا تیری توجہ جو ادھر ہو جائے

    دل صنم خانہ ہے اللہ کا گھر ہو جائے

    رات دن برق سر طور کا جلوہ دیکھوں

    میری جانب نظر لطف اگر ہو جائے

    در پہ رکھتا ہوں ترے کاش تری ٹھوکر سے

    سرفراز آج مرا کاسۂ سر ہو جائے

    تیرے بیمار یہی کرتے ہیں ہر صبح دعا

    آج کچھ اور فزوں درد جگر ہو جائے

    حسرت دید نے دم روک لیا آنکھوں میں

    تم جو آؤ تو آہنگ سفر ہو جائے

    جس طرف لے کے چلیں لوگ جنازہ میرا

    کاش تیرا بھی اسی سمت گزر ہو جائے

    ان کی تعریف میں جو شعر کہوں میں فضلیؔ

    گوش والا کے قریں جائے گہر ہو جائے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 228)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے