Sufinama

اسے کب دیکھ سکتا ہوں میں بے مقدور آنکھوں سے

قاتل اجمیری

اسے کب دیکھ سکتا ہوں میں بے مقدور آنکھوں سے

قاتل اجمیری

MORE BYقاتل اجمیری

    اسے کب دیکھ سکتا ہوں میں بے مقدور آنکھوں سے

    جو عیدیں سب کی منواتا رہا مخمور آنکھوں سے

    ادھر بے ہوش ہیں موسیٰ ادھر وہ جلوہ فرما ہیں

    کوئی دیکھے ذرا جا کر نظام طور آنکھوں سے

    اسی کو عید کہتے ہیں جو منوائی ہے دنیا سے

    ہلال عید کی مانند ہو تم دور آنکھوں سے

    وہاں کا نام لے دوں کیا جہاں تشریف فرما ہو

    بہت نزدیک ہو دل سے مگر ہو دور آنکھوں سے

    وہ ان کے رخ کا جلوہ تھا میں سمجھا چاند ہے قاتلؔ

    ہلال عید دیکھا بھی تو دیکھا دور آنکھوں سے

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Qatil (Pg. 304)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے