صبا یہ لائی ہے مژدہ مرے پیام کے بعد
صبا یہ لائی ہے مژدہ مرے پیام کے بعد
کہ اس نے یاد کیا ہے تمہیں سلام کے بعد
وہ اور ہوں گے جو ایسے میں دل شکستہ ہیں
ہماری توبہ نہ ٹوٹی شکستِ جام کے بعد
یہ رعب حسن یہ عظمت یہ دبدبہ توبہ
کلام کر نہ سکے ان سے ہم سلام کے بعد
یہ ربط خاص یہ نسبت یہ جوڑ تو دیکھو
فریدیؔ میں نے لکھا ہے جو اپنے نام کے بعد
یہ کیا کیا کہ مری ہستی خراب کر ڈالی
نگاہ پھیرلی ساقی نے دورِ جام کے بعد
کرن امید کی چمکے گی ظلمتِ غم میں
طلوعِ صبح بھی ہوگا ظہورِ شام کے بعد
جلو میں عظمتیں قدموں پہ سر فگن جانیں
چلے ہیں گھر سے وہ کس حسنِ اہتمام کے بعد
فریدیؔ ساکتؔ مرحوم خوب شاعر تھے
شہِ معاملہ گوئی تھا وہ نظامؔ کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.