Sufinama

سب وہی وہ ہیں نہ سب میں نظر آئیں کیوں کر

محمد احمد ایمنؔ

سب وہی وہ ہیں نہ سب میں نظر آئیں کیوں کر

محمد احمد ایمنؔ

MORE BYمحمد احمد ایمنؔ

    سب وہی وہ ہیں نہ سب میں نظر آئیں کیوں کر

    عاشقوں سے وہ بھلا نہ چھپائیں کیوں کر

    طالب وصل ہوں میں شائق دیدار نہیں

    لن ترانی کی صدائیں وہ سنائیں کیوں کر

    دل ملا روزِ ازل جب تو یہ سوجھی نہ ہمیں

    جو ہے دشمن اسے پہلو میں بٹھائیں کیوں کر

    نقش پا بن کے جو تھے کوئے بتاں میں ایمنؔ

    باغِ جنت میں بھلا لطف وہ پائیں کیوں کر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے