نسبتیں پختہ ہوں تبھی ہوتا ہے ہنر پیدا
نسبتیں پختہ ہوں تبھی ہوتا ہے ہنر پیدا
وگرنہ دیکھا کبھی کٹی شاخ سے ثمر پیدا
کر حرارت ایماں سے وہ خون جگر پیدا
پھر ہوگا فلسطین میں کوئی مثل عمر پیدا
خالی ہے تیرا نشیمن سوکھی ہیں تیری آنکھیں
لگا پھر نعرۂ حیدر کر انقلابی زمر پیدا
ہے آہ و زاری میں گم یہ امت کی پامردی
ادراک ہو خودی پر تو ہوگا گوہر پیدا
سلمانؔ کی دعا ہے حسینی وہ بھی رکھے
تیغ نظر اس سمت ہو ہو تفرقے جدھر پیدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.