Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

افسانۂ حیات کا عنواں بدل گیا

خواجہ ناظر نظامی

افسانۂ حیات کا عنواں بدل گیا

خواجہ ناظر نظامی

MORE BYخواجہ ناظر نظامی

    افسانۂ حیات کا عنواں بدل گیا

    دینائے انبساط کا ساماں بدل گیا

    گلشن بھی اور بلبل و گل بھی سہی مگر

    اپنی نظر میں دور بہاراں بدل گیا

    خود غرضیوں کے چہرے سے اٹھ نے لگی نقاب

    گویا کے رنگ زلف پریشاں بدل گیا

    ساحل کہاں نصیب سفینے کی خیر ہو

    موجوں کا رنگ عالم طوفاں بدل گیا

    کیوں بڑھ گئی ہیں دھڑکنیں دل کی بتائیے

    کیا آج ذوق چشم پشیماں بدل گیا

    میکش وہی ہے مے بھی وہی مے کدہ وہی

    ساقی کا رنگ مسلک رنداں بدل گیا

    کل تک جو میرے قلب کا آئینہ ساز تھا

    وہ آئینے میں صورت حیراں بدل گیا

    زندہ رہے گا مردوں کی مانند دائمی

    ناظرؔ کی اب حیات کا عنواں بدل گیا

    مأخذ :
    • کتاب : حدیثِ نظامی (Pg. 221)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے