جان لے کر بھی تو نزدیکِ دل و جاں ہے ہنوز
دلچسپ معلومات
نوٹ : امیر خسروؔ کی فارسی غزل "جاں زتن بردی و در جانی ہنوز" کا اردو منظوم ترجمہ۔
جان لے کر بھی تو نزدیکِ دل و جاں ہے ہنوز
درد دے کر بھی تو ہی درد کا درماں ہے ہنوز
دل کی دنیا ہوئی تاراج ترے غمزے سے
ایک ویرانہ کہ جس کا تو ہی سلطاں ہے ہنوز
دونوں عالم ہیں ترے حسن کی قیمت سچ ہے
نرخ کچھ اور بڑھا، کیوں کہ یہ ارزاں ہے ہنوز
بت پرستی نہیں زیبا تجھے اس پیری میں
ہائے خسرو کہ بلا وجہ پریشاں ہے ہنوز
- کتاب : نذر خسرو امیر خسرو (Pg. 157)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.