جہانِ حسن میں آباد ایک معصوم بستی ہے
جہانِ حسن میں آباد ایک معصوم بستی ہے
یہاں آٹھوں پہر اللہ کی رحمت برستی ہے
بہار اس سر زمیں پر مستیوں کے راگ گاتی ہے
محبت پیار کرتی ہے صبا لوری سناتی ہے
یہ نسبت میٹھے میٹھے نیند کے جب سانس لیتی ہے
نسیمِ صبح رخ پر اپنا آنچل ڈال دیتی ہے
یہاں جب صبحدم معصوم کلیاں مسکراتی ہیں
فضائیں شادمانی کا پھریرا لہلہاتی ہیں
فرشتے آسماں سے پاسباں بن کر اترتے ہیں
ستارے رات بھر ان کے رخوں میں نور بھرتے ہیں
اسی گلشن میں حوریں سانس لیتی ہیں جوانی کے
یہیں نشو و نما پاتے ہیں پودے زندگانی کے
اسی بستی کو عرشی جنت الفردوس کہتے ہیں
حسیں پیکر یہیں معصومیت کے آکے رہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.