Sufinama

دوئی دور کر کے جو ہم دیکھتے ہیں

غمگین دہلوی

دوئی دور کر کے جو ہم دیکھتے ہیں

غمگین دہلوی

MORE BYغمگین دہلوی

    دوئی دور کر کے جو ہم دیکھتے ہیں

    تو ہی ایک دیر و حرم دیکھتے ہیں

    یہ کچھ کفر اٹھا ہے دل میں ہمارے

    کہ کعبہ میں بیٹھا صنم دیکھتے ہیں

    خدا کے کرم سے سمجھتے ہیں بہتر

    صنم تجھ سے جو ہم ستم دیکھتے ہیں

    کسی کو نہیں دیکھتے ہم جہاں میں

    اسی کو خدا کی قسم دیکھتے ہیں

    جنہیں دو گھڑی وصل ہوتا ہے حاصل

    وہ اک عمر ہجراں کے غم دیکھتے ہیں

    سر ان کا دو عالم سے گزرے ہے پیارے

    جو اک بار تیرے قدم دیکھتے ہیں

    خدا دشمنوں کو نہ دکھلائے غمگیںؔ

    جو کچھ دوست اپنے سے ہم دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے