Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

غضب ہے لوٹ لے جوبن کسی کا

احسان شاہجہان پوری

غضب ہے لوٹ لے جوبن کسی کا

احسان شاہجہان پوری

MORE BYاحسان شاہجہان پوری

    غضب ہے لوٹ لے جوبن کسی کا

    اسی دل کو جو ہو مسکن کسی کا

    دم گریہ مجھے حسرت ہے اشکو

    کہ تم ہو اور ہو دامن کسی کا

    محبت کا رہے پردہ پس مرگ

    کفن میرا ہو پیراہن کسی کا

    مزا ہے روٹھنے کا جب شب وصل

    کشاکش میں رہے دامن کسی کا

    دعائے بد بھی کرتا ہوں یہ کہہ کر

    کہ میرا دوست ہو دشمن کسی کا

    حیا سے سر جھکائے بیٹھے ہیں وہ

    ابھی پردے میں ہے جوبن کسی کا

    محبت کے مہیں صدمے اٹھاؤں

    مرا دشمن نہ ہو دشمن کسی کا

    بچائے یار کی آنکھوں سے اللہ

    نہ لوٹیں گھر یہ دور رہزن کسی کا

    بتا دے تو ہی اے جوش جوانی

    پھٹا پڑتا ہے کیوں جوبن کسی کا

    جوانی کی امنگیں کہہ رہی ہیں

    کرے گا سرکشی جوبن کسی کا

    ہجوم یاس و حسرت کیوں نہ ہوتا

    کہ ماتم تھا سر مدفن کسی کا

    نگاہوں نے بہت آنکھوں میں روکا

    نہ ٹھہرا جلوۂ پرفن کسی کا

    تماشہ ہے کوئی مقتل بھی احساںؔ

    ادھر ہے سر ادھر ہے تن کسی کا

    مأخذ :
    • کتاب : Diwan-e-Ahsaan (Pg. 41)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے