Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مجھے تیری زیارت ہو رہی ہے

عامر رحمتی

مجھے تیری زیارت ہو رہی ہے

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    مجھے تیری زیارت ہو رہی ہے

    بڑی اچھی عبادت ہو رہی ہے

    یہ سب تیری عطا ہے میرے مرشد

    جہاں بھر میں جو شہرت ہو رہی ہے

    ادھر تو قتل کرنے پر امادہ

    ادھر چشم مروت ہو رہی ہے

    نگاہوں سے نگاہیں مل رہی ہیں

    قیامت پر قیامت ہو رہی ہے

    نگاہیں گر اٹھائیں تو یہ لگتا ہے

    قیامت کی وضاحت ہو رہی ہے

    تمہاری بے رخی کا دیکھیے تو

    تمہی سے اب شکایت ہو رہی ہے

    ہٹا کر پھول کانٹے ہی بچھا دو

    ہمیں تو چلنے میں دقت ہو رہی ہے

    کیے حسان آقا کی جو عامرؔ

    کہاں تم سے وہ مدحت ہو رہی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے