Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اتنی قاتل یہ ادا ہے

عامر رحمتی

اتنی قاتل یہ ادا ہے

عامر رحمتی

MORE BYعامر رحمتی

    اتنی قاتل یہ ادا ہے

    دو جہاں اس پر فدا ہے

    حسن جاناں کو کہیں کیا

    کوئی جادو یا بلا ہے

    با خدا یہ حسن تیرا

    حسن یوسف کا خدا ہے

    ہے قیامت کی بلا جو

    ان نگاہوں میں بھرا ہے

    تیرے آنے سے مدینہ

    حسن کا مرکز بنا ہے

    جان جاناں کی گلی اب

    مستقل میرا پتہ ہے

    زندگی پھر کربلا ہے

    تو اگر مجھ سے خفا ہے

    مر کے بھی چھوٹے نہ یہ در

    بس یہ عامرؔ کی دعا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے