وہ نظر جس پے ڈال دیتے ہیں
وہ نظر جس پے ڈال دیتے ہیں
مشکلوں سے نکال دیتے ہیں
بیٹھ کر ایک ایک کے دل میں
کیسے کیسے سوال دیتے ہیں
دیکھ کر، ہاتھ پھیر کر، مولیٰ
مشکلیں ساری ٹال دیتے ہیں
وہ بناتے ہیں جس کو بھی اپنا
عشق اس كو کمال دیتے ہیں
مجھکو دیوانہ کرکے لوگوں کو
قیس کی یوں مثال دیتے ہیں
خوب لیلیٰ ہے ان کی جس کو بھی
ہو مٹانا سنبھال دیتے ہیں
خواب میں ہی سہی مگر عامرؔ
ہجر میں بھی وصال دیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.