یہ کتاب دس لطیفوں پر مبنی ہے جس میں انہوں نے تصوف کے مصطلحات کو بیان کیا ہے ۔ سب سے پہلے ملک و ملکوت پھر عالم کبیر و صغیر، عالم معنی و جبروت، بسیط حقیقی و بسیط مجازی، عالم وجہہ ، صفات خدا وندی ہر شی میں ہیں ، سالک کے مراتب و مقامات سلوک،سالک و طالب کے احتیاط کا بیان ، نور اور دشوار راہ طے کرنے کا بیان ان عنوانات کے تحت کتاب کو بیان کیا گیا ہے اگرچہ کتاب نہایت ہی مختصر ہے مگر جامع ہے۔