کرکے بسنتی لباس سب سے برس دن کے دن
کرکے بسنتی لباس سب سے برس دن کے دن
یار ملا آن کر ہم سے برس دن کے دن
کھیت پہ سرسوں کے جا جام صراحی منگا
دل کی نکالی میاں ہم نے ہوس دن کے دن
سب کی نگاہوں میں دی عیش کی سر سوں کھلا
ساقی نے کیا ہی لیا واہ یہ جس دن کے دن
خلق میں شور بسنت یوں تو بہت دن سے تھا
ہم نے تو لوٹی بہار عیش کی بس دن کے دن
آگے تو پھرتا رہا غیروں میں ہو زرد پوش
ہم سے ملا پر وہ شوخ کھا کے ترس دن کے دن
گرچہ یہ تیوہار کی پہلی خوشی ہے زیاد
عین جو رس ہے سو وہ نکلے ہے رس دن کے دن
لوٹے گا پھر سال بھر گل بدنوں کی بہار
یار سے مل لے نظیرؔ آج برس دن کے دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.