جو شخص خوشنودی کے لیے کسی نیک مرد کی زیارت کرتا ہے، قیامت کے روز خدا اسے اپنے جمال بے مثال سے مشرف فرمائے گا۔
شیئر کیجیے
چار قسم کے آدمیوں کے پاس خالی ہاتھ نہ جانا چاہیے، یعنی اول اہل و عیال میں، دوم بیمار کے پاس، سوم صوفی یا استاد کے پاس اور چہارم بادشاہ کے پاس۔
شیئر کیجیے
دل کا علاج پانچ چیزوں سے ہوتا ہے یعنی اول قرآن کریم تدبر و تفکر سے پڑھنا اور اس پر عمل کرنا، دوم رات کو قیام کرنا، سوم خالی پیٹ رہنا، چہارم سحری کے وقت دعا اور زاری کرنا اور پنجم صالحین سے مجلس کرنا۔
شیئر کیجیے
قربِ حق صبح کی زاری میں تلاش کرو، اگر وہاں سے حاصل نہ ہو اتو اور کہیں نہ پاؤ گے۔
شیئر کیجیے
وہ شخص جو سب کے سامنے یہ دعویٰ کرے کہ اس نے نفسانی لذتوں کو مکمل طور پر ترک کر دیا ہے وہ جھوٹا اور ریاکار ہے۔
You have exhausted your 5 free content pages. Register and enjoy UNLIMITED access to the whole universe of Urdu Poetry, Rare Books, Language Learning, Sufi Mysticism, and more.