Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Makhdoom Shah Meena's Photo'

Makhdoom Shah Meena

1397 - 1479 | Lucknow, India

Makhdoom Shah Meena

Sufi Quotes 30

اصل بندگی وہی ہے جو جسم پر گزرے۔

  • Share this

بندگی خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے، کنجی اس کی دعا ہے۔

  • Share this

دوست کے نظارہ کے لیے سب کچھ کرنا بھلا معلوم ہوتا ہے، آلام بھی مزہ دیتے ہیں۔

  • Share this

مرید کو چاہیے کہ غیر کو اپنی نظر میں نہ لائے اور مخلوق کی مدح و ذم سے اپنے آپ کو بے نیاز کر لے، جو بھی عمل کرے اچھی نیت اور صدق و اخلاص کے ساتھ کرے، لوگوں کی باتوں سے اپنے آپ کو پراگندہ خاطر نہ کرے اور ان کے نیک و بد کہنے کی پروا نہ کرے، کیوں کہ لوگوں کی زبان سے بچنے کی کوئی راہ نہیں ہے۔

  • Share this

نفس کی رعونت سب خود پرستی ہے، جب تک اس سے چھٹکارا نہ ہو ’’خدا پرستی‘‘ کہاں ممکن ہے۔

  • Share this

Recitation

Speak Now