Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Guru Nanak's Photo'

Guru Nanak

1469 - 1539 | Kartarpur, Pakistan

Sufi Quotes of Guru Nanak

SORT BY

बुराई के ख़िलाफ़ लड़ना इन्सान का सबसे बेहतर अमल है।

बुरे कामों से परहेज़ करना, इंसान के लिए भलाई और हिफ़ाज़त की वजह है। ऐसे नेक इंसान को इस ज़िंदगी में ही निजात मिल जाती है। उस का जीवन मानो अमर हो जाता है।

पाक वो नहीं हैं, जो अपना जिस्म धो कर बैठ जाते हैं। पाक वो हैं कि जिन के अन्दर ख़ुदा रहता है।

कबीर! दरवेश की सोहबत में ख़ुदा याद आता है, यही लम्हे काम के हैं बाक़ी सब बेकार।

اکثر مصائب جو امیروں کو در پیش ہوتے ہیں غریب ان سے محفوظ رہتے ہیں۔

سمجھ لو کہ ان لوگوں کو پاکیزہ نہیں کہا جا سکتا جو اپنے جسم کو دھو کر پاک صاف کر لیتے ہیں، حقیقت میں پاک وہ ہیں جن کے باطن میں پاکیزگی ہے اور جن کے اندر خوفِ خدا ہے۔

خدا کی حقیقت انسان کی محدود عقل اور تجربہ و قیاس سے بالا تر ہے۔

خوراک ایسی کھاؤ جو جسم کو صحت مند بنائے اور من کو برے خیالات سے پاک رکھے۔

افراط و تفریط سے الگ رہو، اعتدال کو اپنا شیوہ بناؤ۔

دنیا میں جسے دیکھو دولت کا دلدادہ ہے خدا کا نام کوئی نہیں لیتا، یہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے۔

ہندو اور مسلمان ایک ہی خدا کے بندے ہیں۔

جو گناہ کا مرتکب ہوا اسے آدمی سمجھو، جو گناہ کرکے نادم و پشیمان ہو، اسے ولی سمجھو اور جو گناہ کرکے اترائے، اسے شیطان سمجھو۔

پاک وہ نہیں ہیں جو اپنا جسم دھو کر بیٹھ جاتے ہیں، پاک وہ ہیں جن کے اندر وہ رہتا ہے۔

نیکی میرا مذہب ہے۔

جس کے پاس یادِ خدا کی پونجی ہے اس کی خوش نصیبی کا کیا کہنا۔

جس نے خدا کی اطاعت کی نانک اسے کیا کمی ہے جو مانگا سو پایا۔

سب سے بہتر وراثت جو آئندہ نسلوں کے لیے چھوڑی جاسکتی ہے وہ اچھا چال چلن، بلند کردار ہے۔

جس کو خدا کا نام میٹھا لگا اس کا دل مسرور ہے، خوشیوں سے بھر پور ہے۔

جس کو خدا کا نام میٹھا لگا اس کا دل مسرور ہے، خوشیوں سے بھرپور ہے۔

نیکوں کی صفات یہ ہیں، بزرگوں کی خدمت اہل کمال کی خدمت اور ریا کاری سے اعتراض۔

Recitation

Speak Now