Sufinama

آپ اس میں جب سے جلوہ بار ہیں میرے حسین

صدام حسین نازاںؔ

آپ اس میں جب سے جلوہ بار ہیں میرے حسین

صدام حسین نازاںؔ

MORE BYصدام حسین نازاںؔ

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-عراق)

    آپ اس میں جب سے جلوہ بار ہیں میرے حسین

    دل کے گلشن تب سے لالہ زار ہیں میرے حسین

    جبر کا پتلا یزیدی فوج کا ہر فرد ہے

    امن کی اک آہنی دیوار ہیں میرے حسین

    فاتح خیبر کا بیٹا، فاطمہ کا لاڈلہ

    اور نبئ پاک کے دلدار ہیں میرے حسین

    کوئی جا سکتا نہیں ان کی محبت کے بغیر

    کائنات خلد میں سردار ہیں میرے حسین

    بہتی ہیں جو دین برحق کی رگوں میں آج بھی

    آپ ہی کے خون کی وہ دھار ہیں میرے حسین

    دیتے ہیں جن کی شہادت کی خبر روح الامیں

    ہر شہید دیں کے وہ سردار ہیں میرے حسین

    چومتے ہیں جن کو محبوب خدائے لم یزل

    آپ ہی کے وہ لب و رخسار ہیں میرے حسین

    چارہ ساز درد منداں، صاحب معراج سے

    ملتے جلتے آپ کے اطوار ہیں میرے حسین

    اس جگہ کی ہو زیارت ایک دن نازاںؔ کو بھی

    جس جگہ پر آپ جلوہ بار ہیں میرے حسین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے