محبوب ہیں ہمارے نبی ذوالجلال کے
محبوب ہیں ہمارے نبی ذوالجلال کے
توقیر ان کی اعلیٰ ہیں رتبے کمال کے
لعل و گہر کا ذکر وہ کرتے نہیں کبھی
ذرے عطا ہوئے جنہیں ان کی نعال کے
قسمت پہ ان کی میری بھی قسمت نثار ہے
جن کو نبی نے رکھا ہے قدموں میں ڈال کے
صدقہ اگر نہ ملتا اسے حسن شاہ کا
چرچے نہ ہوتے آج یوں حسن ہلال کے
مجھ کو حصار لطف میں رکھتے ہیں مصطفیٰ
ہیں دور مجھ سے اس لیے لمحے زوال کے
اپنے تو اپنے کہتے ہیں اغیار بھی یہی
اطوار خوبرو ہیں شہ خوش خصال کے
آتے ہیں جس میں ہر گھڑی سردار انبیا
گرویدہ ہم بھی ہیں اسی روشن خیال کے
ہو جائے فن پہ ماہ عرب کی جو اک نظر
اشعار نعت کے ہوں مرے بھی کمال کے
پھرتا ہے لے کے ہجر کا غم در بدر حضور
نازاںؔ کو بھی عطا کریں لمحے وصال کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.