کیا کسی نے مرے سرکار سا ملجا دیکھا
کیا کسی نے مرے سرکار سا ملجا دیکھا
اس کو سینے سے لگایا جسے روتا دیکھا
میرے سرکار نے اللہ کا جلوہ دیکھا
لا مکاں میں بھی گئے قصر دنیٰ کا دیکھا
واہ بوبکر و عمر خوب اے عثمان و علی
بعد سرکار فضیلت میں نہ تم سا دیکھا
پیڑ پودے ہوں مہ و خور ہوں یا کنکر پتھر
سب کو آقا کے اشاروں پہ مچلتا دیکھا
اے علی آپ کے اس ذوق بصارت کو سلام
آئے دنیا میں تو پہلے وہی چہرہ دیکھا
خوب دیکھے یہاں حسان و رضا کے جلوے
محفل نعت میں مدحت کا اجالا دیکھا
روز آتے ہیں جہاں بہر سلامی قدسی
ہم نے دنیا میں فقط شہر مدینہ دیکھا
نار دوزخ میں بھی جلنا ہے مقدر اس کا
بغض سرکار میں جس شخص کو جلتا دیکھا
اس پہ قربان مری آنکھیں کہ جس نے عنبرؔ
حالت ایمان میں سرکار کا چہرہ دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.