سر سے رنج و الم اتارتی ہے
سر سے رنج و الم اتارتی ہے
زندگانی وہ مجھ پہ وارتی ہے
ہم خدا کو ہی بھول جاتے ہیں
جب امیری قدم پسارتی ہے
آپ کے پائے ناز رکھنے سے
ہر خوشی گھر مرا نہارتی ہے
چھوڑ دے جینے کی تمنا اب
موت تیری تجھے پکارتی ہے
بات ایسی عمل میں پیدا کر
دل کی دنیا کو جو سنوارتی ہے
زندہ رہنا ہوا ہے اب مشکل
بے رخی آپ کی یوں مارتی ہے
دور ہوں اپنے گھر سے میں نازاںؔ
ماں کی ممتا مجھے پکارتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.