کتاب میں منیر شریف کے صوفیہ شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے یعنی جو صوفیہ وہاں شعر و شاعری سے شغف رکھتے تھے ان کی شاعری اور اس میں متصوفانہ خیالات کو اس کتاب کا موضوع کہا جا سکتا ہے۔ شاہ احمدیحیی منری، مخدوم جہاں شاہ شرف الدین یحی منیری ، شاہ ہدایت اللہ ، مبارک شاہ جیسے اہم صوفیہ کا تذکرہ ان کے کلام کے ساتھ کیا گیا ہے۔