Sufinama

V4EBook_EditionNumber : 004

Year of Publication : 2003

Pages : 1070

ISBN No./ISSN NO : 969-477-024-6

Contributor : Khanqah Munemia Qamaria

maroof muslim scince daan
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

سائنسی ایجادات اور ترقی میں مسلمانوں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ سائنس کی ابتدا سے ہی مسلم سائنس دانوں نے اپنی علمی، تخلیقی قابلیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ان عظیم سائنسدانوں کی زندگی اور ان کے عظیم کارناموں سے متعلق چیدہ چیدہ مواد، مختلف تصانیف میں ملتا ہے۔ لیکن پیش نظر تصنیف "معروف سائنس دان" میں مسلم سائنس دانوں کی سوانح حیات مع کارناموں کے احاطہ کیا گیا ہے۔ بقول اشفاق احمد "زیر نظر کتاب سائنس کی تاریخ کے اس دور سے تعلق رکھتی ہے جب مسلمانوں نے اس علم کے علمی حصے پر خصوصی توجہ دے کر اس میں اپنا خون جگر شامل کیا اور اسے یورپ کے تیرہ و تاریک عہد کو چراغاں کرنے کے لیے ارمغان کے طور پر پیش کیا۔۔۔۔۔ ہم نے اپنے بزرگوں کے کارناموں پر کسی مفاخرت، تعلی یا لاف زنی سے کام نہیں لیا بلکہ نہایت ہی سادہ اور سانٹفک انداز میں ان کی کار کردگی کا جائزہ لے کر نتیجہ گیری کو قاری پر چھوڑدیا ہے۔" یہ کتاب مسلم سائنس دانوں کی علم تجرید اورفلکیاتی نظام میں کی گئی پیشن گوئیاں، تجربات اور فلسفیانہ نظریات کی تفصیلات کے ساتھ اہمیت کی حامل ہے۔ جس کا مطالعہ سائنس کی ترقی میں مسلمانوں کے اہم کردار کو واضح کرتی ہے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org
Speak Now