Sufinama

Year of Publication : 1944

Pages : 174

israr-e-hayat
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

یہ کتاب در اصل ویما کے ان خیالات اور مقولوں کا اردو ترجمہ ہے جو اس نے تلنگی زبان میں کہے تھے ، ویما دنیا کے انسانوں کی فطرت کا معلم تھا ،وہ انسانیت کا ایسا غیر معمولی نمونہ تھا جس نے اپنی زندگی میں دوسروں کو امن و سکون کا پیام ہی نہیں دیا بلکہ وہ خود کامل انسان کے درجے پر فائق تھا ، اس نے انسان اور خدا میں ایک نیا رشتہ جوڑا، ویما کے نزدیک انسانیت بغیر خدا پرستی یا خدا پرستی بغیر انسانیت کے ممکن نہیں، اس کے نزدیک انسان ، انسان بن کر ہی خدا پرست ہو سکتا ہے، ویماؔ کا سارا فلسفئہ حیات خداپرستی کا نتیجہ تھا ، ویما کا فلسفہ ہے کہ خدا پرستی میں ہی حکمت موجود ہے ، ویماّ کے وہ خیالات و مقولات جو تلنگی زبان میں بکھرے ہوئے تھے ان کے انگریزی ترجمے کو اردو کا قالب دیا گیا ہے ، ویسے تو ویما کے کئی سو مقولے ہیں لیکن اس کتاب میں ان کے ممتاز مقولوں کا ہی انتخاب کیا گیا ہے چونکہ یہ تما م مقولے بے ترتیب تھے اس لئے مختلف عنوانین کے تحت ایشور ناتھ ٹوپا نے ان مقولوں کو ترتیب دیکر کتابی شکل میں پیش کر دیا ہے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org
Speak Now