Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہیں نبیوں کے جو تاجور مصطفیٰ

عابد قادری

ہیں نبیوں کے جو تاجور مصطفیٰ

عابد قادری

MORE BYعابد قادری

    ہیں نبیوں کے جو تاجور مصطفیٰ

    ہیں رسولوں میں بھی مفتخر مصطفیٰ

    اب یہ ارمان ہے خاص کر مصطفیٰ

    ہوں مدینے میں شام و سحر مصطفیٰ

    ویسے آنے کو آئے کئی انبیا

    آپ آئے بہ شانِ دگر مصطفیٰ

    آپ یٰسین و طہٰ، مدثر بھی ہیں

    ہر لقب آپ کا معتبر مصطفیٰ

    کل خدائی ہے زیر نگیں آپ کے

    آپ کونین میں مقتدر مصطفیٰ

    ہیں مشیت پہ نظریں حضور آپ کی

    کون ایسا ہوا دیدہ ور مصطفیٰ

    آپ نے دی ہے فکر و نظر کو جلا

    آپ ہی سے ہے فکر و نظر مصطفیٰ

    آپ تو عرشِ اعظم تلک آ گیے

    ہے کہاں آپ کا راہبر مصطفیٰ

    سبز گنبد کا ہر اک نظارہ حضور

    ہے حقیقت میں جنت نظر مصطفیٰ

    آج بھی ہیں جو پیشی میں سرکار کی

    یا تو صدیق ہیں یا عمر مصطفیٰ

    ہم بھٹکنا بھی چاہیں تو بھٹکیں گے کیا

    پاک اسوہ ہے جب راہبر مصطفیٰ

    آپ سے لی ہے ہم نے ہدایت حضور

    اب نہ بھٹکیں گے ہم عمر بھر مصطفیٰ

    تھے وہ نادیدہ عاشق حضور آپ کے

    اک اویس قرن دیدہ ور مصطفیٰ

    ہے یہ عابدؔ بھی محتاجِ لطف و کرم

    ’’ڈال دیجے کرم کی نظر مصطفیٰ‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے